عمیر نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کا پول کھول دیا، ہولناک انکشافات

27 Jan, 2019 | 10:57 AM

Sughra Afzal
Read more!

(عابد چودھری) سی ٹی ڈی کی سفاکی اور ناقابل بیان حرکت کا سانحہ ساہیوال میں بچ جانے والے بچے عمیر نے پول کھول دیا۔

سانحہ ساہیوال میں بچ جانے والے خلیل کے بیٹے عمیر اور اریبہ کے بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی بہن اریبہ فائرنگ کے بعد زندہ بچ گئی تھی۔ پولیس نے گاڑی سے باہر نکالا پھر دوبارہ سے گاڑی میں پھینک کر فائرنگ کر کے مار دیا۔

عمیر نے بتایا کہ سی ٹی ڈی والوں نے ہم چاروں بچوں کو گاڑی سے نکال کر اپنی موبائل میں بٹھایا۔ تھوڑی دیر بعد اریبہ کو پھر گاڑی میں بیٹھا کر گولیاں برسادیں۔ سانحہ میں زندہ بچ جانے والے عمیر سانحہ کے بھیانک مناظر ابھی تک بھول نہیں پایا۔

سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے کہاکہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ذیشان، خلیل اور نبیلہ کو مارنے کے بعد اریبہ اور بچوں کو گاڑی سے نکال لیا تھا۔ پولیس ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بیان دینے کے ڈر سے اریبہ کو بھی قتل کر دیا اور پھر عمیر اور اس کی دونوں بہنوں کو لے کر پہلے پٹرول پمپ پر گھومتے رہے اور پھر سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں