اکمل سومرو: وزیر داخلہ بلوچستان نے اسلامی جمعیت طلباء، پشتون اور بلوچ کونسل پر پاپندی کا مطالبہ کا مطالبہ کرتے ہوئے بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے اسلامی جمعیت طلباء، پشتون اور بلوچ کونسل پر پاپندی کا مطالبہ کا مطالبہ کرتے ہوئے بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں آزادی کے نعرے لگانا اور افغانستان کے جھنڈے لگانا کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ جس برائی کو ہم نے بلوچستان کی یونیورسٹیوں سے ختم کیا اسے پنجاب یونیورسٹی میں بھی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان کارڈ نہیں اب پاکستان کارڈ ہے۔
وہ پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے طلباء و طالبات کو وظیفہ پر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم دے رہے ہیں۔ طلباء تنظیموں کو جس طرح یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے صاف کیا ہے اسی طرح پنجاب یونیورسٹی کو بھی ہر قسم کی گندی سیاست سے پاک کیا جائے۔
سرفراز بگٹی نے کا کہنا تھا کہ جمیعت، پشتون اور بلوچ کونسلز جماعتوں پر پابندی لگنی چاہئے۔ ہم طلباء کو پڑھنے بھیجتے ہیں، سیاست کرنے نہیں۔ حکومت پنجاب نے مہربانی کرتے ہوئے حالیہ بد امنی کے واقعہ میں جس معافی کا انتظام کیا ہے، وہ اس شرط پر نہیں ہونا چاہئے کہ پنجاب یونیورسٹی میں دوبارہ بد امنی کا کوئی واقعہ ہو۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان کی یونیورسٹیوں سے علیحدگی پسند ختم کیے گئے ہیں، یہاں پر ایسا کچھ نہیں ہونا چاہئے۔