معروف بزنس مین اعظم سہگل گرومانگٹ روڈ قبرستان میں سپرد خاک

27 Jan, 2018 | 07:58 PM

Read more!

 شاہ رخ ندیم: معروف بزنس مین اعظم سہگل کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد گرومانگٹ روڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی، کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

معروف بزنس مین اعظم سہگل کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ گلبرگ میں ادا کی گئی۔ شہر کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین، ولید اقبال ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن،معروف بزنس مین میاں منشا، سید بابر ، اعجاز الحق، خورشید محمود قصوری ،سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی سمیت سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی

نماز جنازہ کے بعد اعظم سہگل کو گرومانگٹ روڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین کے موقع پر اعظم سہگل کے بیٹے زید سہگل اور محمد سہگل ، میاں منشا ، خورشید محمود قصوری ، عنبر سہگل سمیت دیگرموجود تھے۔ تدفین کے بعد مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کرائی گئی۔

مرحوم اعظم سہگل کے ایصال ثواب کیلئے اتوار کے روز دو بجے قرآن خوانی اور چار بجے ان کی رہائش گاہ پر دعا ہوگی۔

مزیدخبریں