پنجاب یونیورسٹی کے طالب علموں کو رہا کیا جائے: عاصمہ جہانگیر

27 Jan, 2018 | 07:31 PM

عثمان خان: پنجاب یونیورسٹی میں کشیدہ حالات کے معاملے پر پریس کلب میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے پشتون اور بلوچ طلباء کی حمایت میں پریس کانفرنس کی اور پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم نے جمعیت کے حق میں پریس کانفرنس کی ۔

لاہور پریس کلب میں قانون دان عاصمہ جہانگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طالبعلموں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نےانتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ کارروائی سے ماحول مزید خراب ہوگا۔

پنجاب یونیورسٹی کے معاملے پر ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پروگرام پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے اس مسئلے کو بین الاقوامی سازش قرار دے دیا۔

پریس کلب میں دونوں اطراف سے ہونیوالی پریس کانفرنسز میں حکومت اور انتظامیہ کو تو خوب آڑھے ہاتھوں لیا گیا، مگر پنجاب یو نیورسٹی کے مسئلے پر طلباءپستے جا رہے ہیں۔   

مزیدخبریں