سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل

27 Jan, 2018 | 07:00 PM

عطاءسبحانی
Read more!

 ملک اشرف:سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14افرادکی ہلاکت کامعاملہ میاں نواز شریف ،شہبازشریف اورراناثناءاللہ سمیت دیگر نامزد لیگی رہنماؤں کی انسداددہشتگردی کورٹ میں طلبی کی درخواست پر سماعت کے لئےفل بنچ تشکیل دےدیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ انتیس جنوری کوادارہ منہاج القران کےڈائریکٹرجوادحامد کی درخواست پرسماعت کرے گا۔

ادارہ منہاج القران کے ڈائریکٹر جواد حامد کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف ، شہبازشریف ،، حمزہ شہباز ، صوبائی وزیررانا ثناء اللہ خان ، وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق ، خواجہ آصف سمیت دیگر سانحہ ماڈل ٹاون کے استغاثہ میں نامزد لیگی رہنماوں کی انسدادہشت گردی کورٹ میں طلبی کی درخواست پرفل بنچ تشکیل دیاگیا ہے۔

درخواست گزار ادارہ منہاج القران کے ڈائریکٹرجوادحامد کی درخواست پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سفارش کی تھی ۔ اس سفارش پر جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس صداقت علی خان پرمشتمل فل بنچ تشکیل دیاگیا ہے۔۔ جوانتیس جنوری کو سماعت کرے گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر کی طلبی کے لئےدرخواست منہاج القرآن کے ڈائریکٹرجوادحامدنےدائرکی تھی۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےملزمان کیخلاف استغاثہ دائرکررکھاہے جس میں نوازشریف ،شہبازشریف,,حمزہ شہباز،رانا ثناء اللہ اورخواجہ سعدرفیق سمیت دیگررہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔  درخواستگزار کےمطابق استغاثہ میں پولیس افسران کوبھی نامزدکیاگیاہے۔۔ اےٹی سی نےپولیس افسران کوطلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہےکہ نوازشریف سمیت دیگر کو طلب نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ نوازشریف ، شہباز شریف ، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر استغاثہ میں نامزد لیگی رہنماوں کو اے ٹی سی کورٹ طلب کرنےکاحکم دیا جائے۔

مزیدخبریں