ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکول راج گڑھ جوہڑ میں تبدیل، بیماریاں پھیلنے لگیں

سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکول راج گڑھ جوہڑ میں تبدیل، بیماریاں پھیلنے لگیں
کیپشن: City42 - Govt School
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) وزیراعلیٰ پنجاب کے پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راج گڑھ میں گٹر کا پانی جمع ہونے سے سکول میں مچھروں کی بہتات، تعفن پھیلنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے ایک سو بیس میں واقع سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راج گڑھ ناقص سیوریج سسٹم کے باعث جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا، سکول کے احاطے میں گندا پانی جمع ہونے سے مچھروں کی بہتات اور تعفن پھیلنے سے بیماریاں پھیلنے لگیں۔

سکول میں 650 بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ صفائی کیلئے ایک خاکروب بھی موجود نہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے متعدد بار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور واسا حکام کو مسئلہ بارے آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

سیوریج کا پانی کھڑاہونے سے نہ صرف بچے موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں بلکہ سکول کی خستہ حال عمارت کے منہدم ہونے کا بھی خدشہ ہے۔