سرکاری ونجی سکولوں میں طلبا کو ذہنی وجسمانی سزا دینے پر پابندی عائد

27 Jan, 2018 | 01:12 PM

Sughra Afzal
Read more!

(جنید ریاض) پنجاب حکومت نے سرکاری و پرائیوٹ سکولز میں طلبہ وطالبات کو ذہنی اور جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد کر دی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات کو کسی بھی قسم کی  جسمانی وذہنی سزا دینے پر پابندی عائد کر دی، حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ طلبا کو بیلٹ، ڈنڈے، ہاتھ ، جوتے یا کسی اور سخت چیز سے نہ مارا جائے۔ سکول میں بچوں کو دھکا دینے، مکا مارنے یا بال کھینچنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے اساتذہ کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں