کہاں احتجاج، کہاں ہے ٹریفک جام؟ اب لاہوریئے رہیں گے باخبر

27 Jan, 2018 | 12:37 PM

(علی ساہی) شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے سیف سٹی کا اہم اقدام، کہاں احتجاج، کہاں ہے ٹریفک جام، اب لاہوریئے رہیں گے باخبر۔ شہریوں کو ویری ایبل میسجنگ سروسز ایل ای ڈیز کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کی روانی کے حوالے سے شہرکے داخلی وخارجی راستوں سمیت مال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، لبرٹی مارکیٹ اور چائنہ چوک سمیت اہم شاہراہوں پر آگاہی کیلئے60 ایل ای ڈیز لگا دی گئی ہیں۔ ان ایل ای ڈیز کو ویری ایبل میسجنگ سروسز کا نام دیا گیا ہے جس میں شہریوں کو آگاہی دی جائے گی کہ آگے ٹریفک جام ہے یا احتجاج ہو رہا ہے اور ڈائیورشن لگائی گئی ہے تو راستہ تبدیل کرلیں، سمیت ٹریفک قوانین پر پابندی کے حوالے سے پیغام بھی چلتے رہیں گے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اہم مقامات پرایل ای ڈیز کی تنصیب کا کام مکمل کر کے آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ بہت جلد باقی ویری ایبل میسجنگ ایل ای ڈیز کو فعال کر دیا جائیگا۔

مزیدخبریں