ملک اشرف : اویسنیا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے پاس ہونے والے سٹوڈنٹس کے اعزاز میں کنونشن کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں نئے کامیاب ہونے والے ڈاکٹرز نے انسانی خدمت کا حلف اٹھایا , ساتھ ہی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز کو گولڈ میڈل بھی تقسیم کئے گئے ۔
پر اویسنیا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ( بیدیاں روڈ ، ڈیفنس) سے پاس ہونے والے سٹوڈنٹس کے اعزاز میں کنونشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جہاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں فلپائن کے اعزازی قونصلیٹ فہدل شیخ کی خصوصی شرکت کی ،فلپائن کے اعزازی قونصلیٹ فہدل شیخ نے ایوسنیا ہسپتال کی معیاری طبی سہولیات اورمیڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس کی کارکردگی کو سراہا ۔ اعزازی قونصلیٹ فہدل شیخ نے طبی سہولیات فراہم کرنے پر سنئیر ڈاکٹرز کی خدمات کو بھی سراہا ۔
ڈاکٹر شندانہ شیخ نے سٹوڈنٹس کی غیر نصابی سرگرمیوں ،میڈیکل کیمپس میں شرکت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ تقریری مقابلوں اور نعت خوانی اور غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں ۔
تقریب میں ماہر طبی تعلیم ڈاکٹر عبد المجید چوہدری، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر نادیہ نسیم ،چیئرمین اویسنیا میڈیکل کالج عبد الوحید شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر گل فرحین وحید ، پرنسپل ڈینٹل کالج پروفیسر سہیل عباس ، الائیڈ ہیلتھ سائنس ڈاکٹر منیب گیلانی سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں ینگ ڈاکٹر ہیرا سجاد ، آمنہ غوث، سیرت فاطمہ اور محمد ولید جمیل نے چار چار گولڈ میڈل حاصل کیے، ینگ ڈاکٹر حسیب جاوید ، جوہرہ پرویز نے تین تین گولڈ میڈل جبکہ ینگ ڈاکٹر عائشہ صدف اور بسمل بشارت نے دو دو گولڈ میڈل حاصل کئے ۔
میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم مکمل کرنے پر تمام سٹوڈنٹس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا صلہ قرار دیا ۔