ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قرآن سیکھنے کا سنہری موقع

رمضان میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قرآن سیکھنے کا سنہری موقع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں خصوصی اور جامع قرآن کورس کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں شرکاء کو قرآن کی درست تلاوت، تجوید اور تلفظ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ان کورسز کے ساتھ ہی ایک عالمی تعلیمی منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد رمضان میں دینی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا ہے۔

صدر امور حرمین شریفین شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ اس کورس میں مستند اور ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی طلبہ کو قرآن کریم کی تجوید، حفظ اور درست تلاوت سکھائی جائے گی۔

یہ پروگرام مختلف تدریسی طریقوں پر مشتمل ہوگا، جس میں حفظِ قرآن، تلاوت اور تجوید شامل ہیں تاکہ شرکاء اپنی انفرادی ضروریات کے مطابق قرآن سیکھ سکیں اور اپنی استعداد کو بہتر بنا سکیں۔

Ansa Awais

Content Writer