انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی

27 Feb, 2024 | 07:35 PM

سٹی42: انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 279.20 روپے سے بڑھ کر 279.28 روپے پر بند ہوا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 پیسے سستا ہوکر 282.04 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ  4 پیسے کمی سے 356.02 روپے، امارتی درہم 5 پیسے کمی سے 76.70  روپے، سعودی ریال 6 پیسے کمی سے 74.91 روپے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 76 پیسے مہنگا ہوکر 304.80 روپے کا ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں