سٹی42: ہری پور تحصیل خان پور کے دور افتادہ علاقہ گاؤں بگراں کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 کے قریب زخمی ہوئے۔
حادثہ ہری پور تحصیل خان پور کے دور افتادہ علاقہ گاؤں بگراں کے قریب پیش آیا جہاں بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ میں 12 سے زائد مسافر خاں بحق ہوگئے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق و ذخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122 خان پور کی جانب سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خان پور منتقل کر دیا گیاہے۔رسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر امدای کاروائیوں میں مصروف ہیں اور حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔
دوسری جانب خانپور THQ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،زخمیوں اور جاں بحق افراد کو خانپور THQ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔