بدین؛ قیدی جیل سےفرار، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

27 Feb, 2024 | 05:30 PM

سٹی42: ڈسڑک جیل بدین سے مبینہ طور پر ایک قیدی لاپتہ ہو گیا ، جس کے بعد جیل انتظامیہ میں ہل چل مچ گئی ۔

جیل  انتظامیہ کے مطابق مختلف جرائم میں ملوث ایک قیدی روپچند بھیل جیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث جیل سے فرار ہو گیا ، فرار ہونے والے قیدی روپچنڈ بھیل کا تب پتہ چلا جب صبح قیدیوں کی گنتی کی گئی تو ایک قیدی کم تھا جس کے بعد جیل انتظامیہ کی دوڑین لگ گئیں۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک قیدی نامی روپچند بھیک جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا ہے جبکہ جیل سپیرینڈ نے  قیدی سے متعلق کوئی واضع موقف تو نہیں دیا بس اتنا کہا کہ قیدی غائب ہے اس کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں