قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو بلائے جانے کا امکان

27 Feb, 2024 | 04:57 PM

عثمان خان: عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس تاحال نہ ہوسکا، قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی طرف سے 28 فروری کی تاریخ کے اختتام تک صدر مملکت کے آئینی اختیار کے تحت اجلاس بلانے کا انتظار بھی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔تمام آئینی اور قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس طلب کرے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری وقت تک انتظار کرنے کا مقصد کسی بھی قسم کی آئینی یا قانونی پابندی یا چیلنج کرنے کے معاملے کے پیش نظر ہے،تمام پہلوؤں کو دیکھ کر 29 فروری کی تاریخ کیساتھ ہی اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں