پاک فوج نے بھارتی فوج کا جاسوس کوآڈ کاپٹر مار گرایا

27 Feb, 2024 | 01:27 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس کوآڈ کاپٹر مار گرایا۔

 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26 فروری کو پاکستان کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کوآڈ کاپٹر کو مار گرایا گیا۔

 آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کو بھارتی فضائیہ کےکواڈ کاپٹر کی باقیات پاکستانی علاقے سے مل گئیں، کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے۔

 واضح رہے کہ پاک فوج نے ایل او سی پر جنوری 2021 میں بھی بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا، یہ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک گھس آیا تھا، اس سے قبل یکم جنوری کو بھی پاک فوج نے نوشیری سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔

 سال 2020 میں پاک فوج نے بھارت کے لگ بھگ درجن بھر جاسوس ڈرون مار گرائے تھے۔

 خیال رہے کہ سال 2019 میں پاک فوج نے بھارت کے 3 ڈرون مار گرائے تھے، اس میں پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔

مزیدخبریں