ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ کی تشکیل دومراحل میں ، کون کون شامل ہوگا؟

 پنجاب کابینہ کی تشکیل دومراحل میں ، کون کون شامل ہوگا؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پنجاب کابینہ کی تشکیل دومراحل میں ہوگی ،پہلے مرحلے میں 16 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔16رکنی کابینہ کی تشکیل کیلئےن لیگ اوراتحادیوں کےناموں پرمشاورت مکمل کرلی گئی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حلف اٹھانے کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت مکمل کرلی گئی ،پہلے مرحلے میں 16 رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی ۔دوسرےمرحلےمیں7سے10وزراکوپنجاب کابینہ میں شامل کیاجائیگا ،ذرائع کے مطابق ن لیگ سے 13، ق لیگ سے2اورآئی پی پی سے1وزیرہوگا،پنجاب کابینہ میں بیگم ذکیہ شاہنواز،مریم اورنگزیب،سلمان رفیق شامل ہونگے،خواجہ عمران نذیر،بلال یاسین اورمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کابینہ میں شامل ہونگے۔

سردارخضرحسین مزاری،خواجہ منشااللہ بٹ، عاشق کرمانی کووزیربنایاجائیگا،نعیم خان بھابھہ اورعظمیٰ بخاری کو بھی وزیر بنایاجائے گا،ملک فیصل ایوب کھوکھر ،سردار شیر علی گورچانی کابینہ کاحصہ ہونگے،احمد خان لغاری،راحیلہ خادم حسین ،سبطین بخاری کابینہ کاحصہ ہوں گےکرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گادھی پنجاب کابینہ کا حصہ ہونگے ۔دوسرے مرحلے میں ملک آصف ، اختر بوسال، میاں یاور زمان کوشامل کیاجائیگا،فدا حسین،ملک تنویر اسلم ملک، ملک اسد کھوکھر، ڈاکٹر فرخ جاوید کوشامل کیاجائیگا،سلمان نعیم کو دوسرے مرحلے میں صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا،استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفر عباس چھینہ کو بھی کابینہ میں شامل کیاجائیگا،مسلم لیگ ق سے چوہدری شافع حسین کو صوبائی کابینہ میں شامل کیاجائےگا۔
 

Ansa Awais

Content Writer