میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی:مریم نواز

27 Feb, 2024 | 11:30 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹرکچر ل اصلاحات کرنا ہوں گی، مسائل کو جڑ تک پہنچ کر ختم کریں گے۔منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے ،احتساب کا عمل پہلے سے کہیں زیادہ بہتر بنائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقعد ہوا، چیف سیکریٹری زاہد زمان اختر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ہیلتھ، سیکریٹری خزانہ نے انہیں محکموں کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے ہدایت دی کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے، عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سر شار، دیانتدار افسروں کو سیلوٹ کرتی ہوں، میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ ہونے دوں گی، ان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔ مریم نواز نے کہا کہ حلف برداری کے بعد سیدھی آفس گئی اور کام شروع کردیا، عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے، اسٹرکچر ل ریفارم کرنی ہوگی، مسائل کی جڑ تک پہنچ کر ختم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں،کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا، عوام کی خدمت مشن کی تکمیل کے لیے اچھی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سول سرونٹ محب وطن اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں، احتساب، شفافیت ،کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔ڈرنے، گھبرانے کی بجائے افسران جو سچ ہے، وہ بتائیں، ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے سے قبل زمینی حقائق سامنے رکھے جائیں۔بطور سیاستدان عوام کی خواہشات کے تابع رہتے ہوئے سروس آف ڈلیوری بہتر بنائیں گے،صوبہ کے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔

مزیدخبریں