(ویب ڈیسک)مردان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے ایس پی اعجاز خان شہید ہوگئے۔2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مردان کے علاقے زڑہ متہ میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی اعجاز خان شہید ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محسن قادر مارا گیا۔
دوسری جانب شہید ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی جس میں ڈی پی او مردان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔