اٹلی: تارکین وطن کی کشتی میں سوار 20 میں سے 16 پاکستانی نوجوانوں کو بچالیا گیا

27 Feb, 2023 | 11:21 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: تارکین وطن کی کشتی میں سوار 20 میں سے 16 پاکستانی نوجوانوں کو بچالیا گیا ہے جبکہ 4 افراد لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں غیرقانونی داخلے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 58 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کشتی میں 20 پاکستانی موجود تھے جن میں سے 16 کو بچالیا گیا ہے جبکہ 4 افراد لاپتہ ہیں۔پاکستانی سفارتی عملہ 9 گھنٹے کی مسافت کے بعد موقع پر پہنچے اور 16 پاکستانیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

اس حوالے سے سفیر پاکستان علی جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستانی 16 نوجوان صحیح سلامت میڈیکل کیمپ میں موجود ہیں، سفارتی عملہ کل تک موقع پر موجود رہے گا۔ سفیر پاکستان کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کا تعلق  مالاکنڈ ،گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد سے ہے۔ 

واضح رہے کہ کشتی پر مختلف ممالک کے 120 افراد سوار تھے جو غیر قانونی طور پر اٹلی داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، دریا کی تیز لہروں کے باعث کشتی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 58 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

مزیدخبریں