ویب ڈیسک : ترجمان سرور گوندل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت 10 ارب روپے دے چکی، باقی 24 ارب بھی مل جائیں گے، اس حوالے سے ہم سارے ایک پیج پر ہیں۔سرور گوندل نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کسی فورم پر اعتراض نہیں کیا، مردم شماری کیلئے 10 سال کی شرط آئین میں موجود نہیں ہے، مردم شماری 5 سال میں بھی ہوسکتی ہے۔
ترجمان وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاک فوج کے 86 ہزار جوان سیکیورٹی کیلئے موجود ہوں گے، سیلاب متاثرین کے لئے بھی ایس او پی بنائی گئی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرور گوندل نے یقین دہانی کرائی کہ سارے ریکارڈ کا حصہ ہوں گے، اس حوالے سے ایک لاکھ 85 ہزار 900 بلاکس بنائے گئے ہیں۔