بری خبر،بجلی کی قیمت میں پھر اضافے کا فیصلہ

27 Feb, 2023 | 07:19 PM

شاہد سپرا : وفاقی حکومت کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ سترہ پیسے فی یونٹ قیمت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، نیپرا منگل کے روز درخواست پر سماعت کرے گا۔
 سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا کو درخواست دی گئی ہے کہ ماہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ایک روپیہ سترہ پیسے فی یونٹ مقرر کی جائے۔جس پر نیپرا نے منگل کے روز عوامی سماعت رکھی ہے، تاکہ ماہ مارچ کے بلوں میں صارفین سے وصولی کی جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیپرا عوامی سماعت کے بعد ایف پی اے سرچارج کا تعین کر دے گا جس پر کمپنیاں رواں ماہ کے بلنگ سائیکل میں وصولیاں کریں گی۔

مزیدخبریں