زین مدنی: بھارتی پنجابی فلم چل میرا پت پارٹ تھری کو سنسر بورڈ کی جانب سے پاس کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلم عید الفطر کے بعد سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی ،فلم کی کاسٹ میں اداکار افتخار ٹھاکر ،ناصر چنیوٹی ،ساجن عںاس،اکرم اداس،امانت چن اور روبی انعم نے بھی کام کیا ہے۔
اداکار ظفری خان سمیت بھارتی اداکار امریندر گل ،سیمی چاہل سمیت دیگر بھارتی فنکار شامل ہیں۔ فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ڈسٹری بیوشن کلب سینماؤں میں ریلیز کرے گی۔