مولانا عبدالغفور حیدری کی وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال 

27 Feb, 2023 | 05:41 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات،  سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں جےیوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا صفی اللہ ، صوبائی ڈپٹی ترجمان مولانا سلیم اللہ قادری، امیر جےیوآئی لاہور سٹی افضل خان سمیت دیگر شامل تھے،مولانا عبدالغفور حیدری نے محسن نقوی  کو نگران وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔

 مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کو مدارس اور مساجد سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علماء کرام اور مدارس سے متعلق تمام معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی  کرائی،مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ امید ہے محسن نقوی پنجاب  میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

مزیدخبریں