(ویب ڈیسک ) ترکیہ میں پھر 5.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور 69 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر چار منٹ پر آیا۔عالمی اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 تھی جب کہ گہرائی 6.96 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترکیے کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (اے ایف اے ڈی) کے صدر یوسف سیزر کے مطابق ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صوبہ ملاتیا سمیت دیگر صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز سے وابستہ ادارے اور دیگر متعلقہ حکام ملاتیا کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز آنے والے زلزلے کے باعث ترکیے اور شام میں ہزاروں افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ سینکڑوں عمارات منہدم ہوئی ہیں۔