(کلیم اختر)تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے شٹر ڈاون ہڑتال کا معاملہ ، شہر لاہور کی متعدد مارکیٹ کے کھلنے اور بند ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔
لاہور کی نیو انار کلی ، پرانی انار کلی ،جین مندر کے اطراف کی دکانوں سمیت دیگر بند رہی ۔ تحریک لبیک پاکستان کا کرکنان موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر کشت بھی کرتے رہے ۔ مارکیٹوں کی زبردستی بند کروانے کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ انار کلی کے قریب واقع بنک بھی بند رہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا ۔
اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق سڑکوں پر کم دکھائی دی جبکہ روڈ کے اطراف میں معمول کے مطابق کھڑے ہونے والے ریڑی بان بھی منظر عام سے غائب رہے ۔