ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ 8 کے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے قبل قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے وقار یونس سے جو کہا وہ سچ کر دکھایا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لاہور اور پشاور کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا جس میں قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، جواب میں پشاور 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا سکی اور یوں اسے 40 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے دوران کی جانے والی کمنٹری میں سابق بولر وقار یونس نے بتایا کہ میچ سے قبل میری شاہین سے ملاقات ہوئی جس میں اس نے کہا کہ وقار بھائی دیکھیے گا، آج میں 5 وکٹیں لوں گا۔
وقار یونس نے کہا کہ شاہین اپنے الفاظ پر قائم رہا اور اس نے 5 وکٹیں لے کر خود کو سچ ثابت کیا۔