کومل اسلم : شہر لاہور میں موسم کے بدلتے تیور صبح میں موسم خوشگوار جبکہ اس وقت سورج نے کرنیں تیز کر لیں جس کے باعث درجہ حرارت 26 ڈگری تک جا پہنچا فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور چوتھے نمبر پر آگیا۔
لاہور میں موسم نے لی ہے انگڑائی صبح میں چلنے والی سرد ہوائیں گرم ہونے لگیں سورج کی کرنیں تیز ہوگئی ۔ سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت16،زیادہ سےزیادہ 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آلودگی کے اعتبار سے لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح کو 160 ریکارڈ کیا گیا شہر کے مختلف علاقوں میں کینال بنک 195 ، سید مراتب علی روڈ میں آلودگی کی شرح 179،فیز 8 ڈی ایچ اے175, فدا حسین میں آلودگی کی شرح 173 ریکارڈ کیا گیا ہے۔