انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا

27 Feb, 2023 | 04:23 PM

ویب ڈیسک: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 259 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 265 روپےکا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 5 روپے سستا ہوکر  275 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاونڈ 4 روپے سستاہوکر 314 روپے کا ہوگیا ہے۔
  اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 50 پیسے سستا ہوکر 74.70 روپے اور  سعودی ریال 70 پیسے کمی کے بعد 70 روپے پر آگیا ہے۔

مزیدخبریں