ویب ڈیسک: ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز تو ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
اب ایک نئی لیک میں آئی فون 15 سیریز کے سب سے مہنگے فون کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے آئی فون 15 پرو میکس کے تصویری خاکے پوسٹ کیے ہیں۔
اس لیک سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون 15 پرو میکس موجودہ ماڈل سے کسی حد تک مختلف ہوگا۔یہ ایپل کا پہلا آئی فون ہوگا جس میں کوئی بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ چارجنگ کے لیے ٹائپ سی پورٹ کا استعمال کیا جائے گا۔اس فون کا کیمرا ڈیزائن بھی کچھ مختلف ہوگا۔
Exclusive:iPhone 15 Pro Max(or iPhone 15 Ultra),Rendering based on CAD.
— Ice universe (@UniverseIce) February 25, 2023
Compared with 14ProMax,bezel is narrower,but thicker.
Titanium alloy middle frame with frosted process, Type-C ,No physical button design. pic.twitter.com/d4fLOeqWSu
اس سے قبل کچھ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس میں اینڈرائیڈ فونز کی طرح خم ایجز کا ڈیزائن دیا جائے گا جبکہ کناروں کی پٹی یا بیزل کو کم کیا جائے گا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 پرو میکس ڈیزائن کے لحاظ سے سب سے زیادہ خوبصورت ماڈل ہوگا۔اس سال آئی فون 15 میں بھی ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کا اضافہ کیا جائے گا جو کہ گزشتہ سال صرف آئی فون 14 پرو ماڈلز میں دیا گیا تھا۔
ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سال آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے۔