معروف گلوکارعلی ظفر کا حکومت کو اہم مشورہ

27 Feb, 2023 | 03:05 PM

Ansa Awais

 ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’پاکستان کو سیاحت کی شعبے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ صرف اسی ایک شعبے سے ہی ملک کے لیے کافی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔ 

اُنہوں نے لکھا کہ’ہمارے ملک کے شمالی علاقے بہت حیرت انگیز ہیں‘۔

مزیدخبریں