سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت ,آئی ایم ایف کا اہم بیان

27 Feb, 2023 | 12:55 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت پر بریفنگ دی جب کہ اس حوالے سے کی جانے والی کارروائی کی ماہانہ رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم نے سگریٹس کی غیر قانونی فیکٹریوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور ایف بی آرکو تمام سگریٹس فیکٹریوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم جلد لگانےکی ہدایت کی ہے۔

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس ٹیمیں غیر قانونی سگریٹس فیکٹریوں پرچھاپہ ماریں گی، غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 2 درجن سے زائد سگریٹس مینوفیکچرنگ کمپنیاں تاحال ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔

مزیدخبریں