ویب ڈیسک: لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہےکہ نیب والے 10 ارب کی بات کررہے ہیں میرے تو پورے خاندان کے اثاثے بھی 10 ارب نہیں۔
لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا کہ نیب والے آج کل مجھ پر، فیملی، بھائیوں اور دوستوں پر کیسز بنارہے ہیں اور نوٹسز دے رہے ہیں، ہم کیس کریں گے اور مجھے امید ہے کہ عدالتوں سے ہمیں ریلیف ملےگا۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیب والے 10ارب کی بات کررہے ہیں یہ عجیب سی بات ہے، میرے تو پورے خاندان کے اثاثے بھی 10 ارب نہیں۔
پرویز الٰہی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہاں سیاسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، کورٹ کی باتیں کریں۔