لاہوریوں کیلئے اچھی خبر،چیئرمین پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا

27 Feb, 2023 | 11:15 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی لاہور اور راولپنڈی میں میچز شیڈول کے مطابق  کرانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

 میچز کو لاہور سے کراچی منتقل کرنے  پر تنازع حل کرنےکیلئے  سہ فریقی مذاکرات میں اتوار کو وزیر اعظم شہباز شریف ، نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے حصہ لیا۔بعد ازاں فیصلہ کن مذاکرات میں چیف سیکریٹری پنجاب نے شرکت کی جس میں یہ طے پایا کہ پی سی بی ایک بار 10 کروڑ روپے کی رقم پنجاب حکومت کو ادا کرے گی۔

نجم سیٹھی نے  پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ  شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے مسئلہ حل ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ اور پی سی بی کو ہدایت کی تھی کہ لاہور کے شہریوں کو پی ایس ایل تفریح سے محروم نہ رکھا جائے، پنجاب حکومت لائٹس کرائے پر حاصل کرے گی، لائٹس کو مستقل بنیادوں پر خریدنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے تجویز دی تھی کہ ایک بار لائٹس خریدی جائیں تاکہ وہ پی سی بی کا اثاثہ بن جائیں لیکن اس حوالے سے فی الحال کوئی بات نہ ہوسکی، وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ایس ایل کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، ساتھ ہی تماشائیوں کو میچز کو انجوائے کرنے دیا جائے اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

اخراجات کے معاملے پر پی سی بی اور پنجاب حکومت میں سامنے آنے والے  اختلافاتیاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنجاب حکومت کے درمیان اخراجات کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے، پی سی بی نے پنجاب حکومت کو اخراجات کی ادائیگی سے صاف انکار کر دیا تھا جبکہ پنجاب حکومت نے بھی اخراجات کی ادائیگی سے معذرت کر لی تھی۔

معاملہ سنگین ہونے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس پر وزیراعظم نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی۔

مزیدخبریں