ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوئٹر نے اپنے ملازمین پر بجلی گرادی

ٹوئٹر نے اپنے ملازمین پر بجلی گرادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر کی جانب سے اپنے مزید ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے 70 فیصد سے زائد ملازمین کو نکالنے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ہفتے کو مزید 50 ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا۔رپورٹس کے مطابق برطرف کیے جانے والے ملازمین ٹوئٹر کی انجینئرنگ ، ایڈورٹائزنگ اور ٹوئٹر ایپ کی ٹیم کا حصہ تھے۔ ٹوئٹر کو حالیہ برسوں میں نمایاں چیلنجز کا سامنا ہے، جس میں صارفین کی کم ہوتی تعداد اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سے مقابلہ  ہے۔ کمپنی کی آمدنی میں بھی کافی کمی آئی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انتباہ جاری کی تھی کہ کمپنی مالی نقصان میں جارہی ہے،ہوسکتا ہے کہ ٹوئٹر بینک کرپٹ میں ہوجائے۔اخراجات کم کرنے کے لیے ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سان فرانسسکو کے دفتر کی 100 سے زائد نایاب اشیاء آن نیلامی کردی تھی۔واضح رہے کہ صرف ٹوئٹر ہی اپنےملازمین کو نہیں نکال رہی، یہ عمل ایمازون اور مائیکروسافٹ کی جانب سے بھی کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer