ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچی کو جنم دینے کے بعد خاتون اپنے ہاتھوں اور پیروں سے کیوں محروم ہوگئی؟

 بچی کو جنم دینے کے بعد خاتون اپنے ہاتھوں اور پیروں سے کیوں محروم ہوگئی؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی خاتون سی سیکشن( آپریشن) کے ذریعے بچی کو جنم دینے کے بعد   خطرنات انفیکشن کی وجہ سے اپنے ہاتھوں اور پیروں سے محروم ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں امریکا میں 29 سالہ خاتون کرسٹینا پچیکو نے  آپریشن کے ذریعے ایک بچی کو جنم دیا۔تاہم بچی کی پیدائش کے چند دنوں بعد خاتون کو (Septic shock) نامی حالت کا سامنا کرنا پڑا،اس صورتحال میں جسم میں انفیکشن کی وجہ سے انسان کا بلڈ پریشر خطر ناک حد تک کم ہو جاتا ہے ، خلیوں کو نقصان پہنچتا اور جسم کے اعضاء بیکار ہوجاتے ہیں اور بات موت تک بھی پہنچ سکتی ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکرسٹینا پچیکو نے انکشاف کیا کہ میں اکتوبر میں بچی کی پیدائش کے لیے کروائے گئے آپریشن کی وجہ سے انفیکشن کا شکار ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے  ٹیکساس کے اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا اور کچھ دن بعد وہاں سے ڈسچارج بھی کر دیا گیا تھا، تاہم گھر پہنچنے کے دو دن بعد مجھے بخار اور سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-27/319480_5297903_updates.jpg

کرسٹینا کے مطابق پہلے تو مجھے لگا کہ یہ آپریشن کے بعد صحتیابی کا ہی عمل ہے،مجھے گھر پر بلائی گئی ایک نرس نے کچھ دوا دے دی تھی لیکن اس سے کوئی فرق نہ پڑا تو میں نے ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہاں پہنچ کر بھی حالت بہتر نہ ہوئی تو  وہاں سے مجھے  ہوائی جہاز سے سان انتونیو اسپتال لے جایا گیا جہاں مجھے Septic shockکی تشخیص ہوئی۔مجھے صرف اتنا یاد ہے کہ میں مزید سانس نہیں لے پا رہی تھی اور آنکھیں بند ہورہی تھیں۔29 کرسٹینا کے مطابق میں دو ہفتے تک انتہائی نگہداشت میں ایک ٹیوب کے ذریعے سانس لیتی رہی لیکن بعد میں مجھے  ڈاکٹروں نے بتایا کہ میرے ہاتھوں اور پیروں میں خون کی روانگی بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے انفیکشن نے اتنا تقصان پہنچایا ہے کہ اب دونوں ہاتھ اور پاؤں کو کاٹنا پڑے گا۔ 

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-27/319480_8606873_updates.jpg

انہوں نے بتایا کہ میرے ہاتھ اور پاؤں نیل پڑنے کی وجہ سے کالے  ہوگئے تھے  تاہم دونوں ہاتھ اور پاؤں کو کاٹنے کے لیے  سرجری کی گئی، سرجری کے بعد میں نے اگلے دو مہینے اسپتال میں گزارے۔تاہم رواں ماہ انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے کئی مہینوں بعد اپنے بچوں سے مل کر وہ کافی خوش ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-27/319480_7849545_updates.jpg

رپورٹس کے مطابق گھر آنے کے بعد کرسٹینا کا ری ہیب جاری ہے ،ان کے شوہر جیکب نے انہیں فائٹر قرار دیا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer