ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار تیز گیند باز اور لاہور قلندرکے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پشاور زلمی کے خلاف لاہور میں ہونے والے میچ میں پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا بلا دو ٹکرے کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز نے زلمی کو جیت کے لیے 242 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے تعاقب میں محمد حارث بیٹنگ کرنے کیلئے آئے تو شاہین شاہ آفریدی نے اپنی پہلی ہی گیند پر ان کا بلا دو ٹکرے کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
First ball: Bat broken ⚡
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2023
Second ball: Stumps rattled ????
PACE IS PACE, YAAR ????????#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/VetxGXVZqY
شاہین شاہ آفریدی کی پہلی ہی گیند کو محمد حارث نے دفاعی انداز سے روکا لیکن اسی دوران ان کا بیٹ دو ٹکرے ہو گیا، جس کے بعد اگلی ہی گیند پر شاہین نے محمد حارث کو کلین بولڈ کر دیا