ویب ڈیسک: لاہور قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق کاکہناہے کہ بطور کرکٹر جب گراﺅنڈ میں ہوں تو پریشر ضرور ہوتا ہے،پریشر میں خود پر کنٹرول کرکے ہی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللہ شفیق کاکہناتھا کہ شاہین شاہ آفریدی میں اچھے کپتان کی صلاحیتیں ہیں اور بہت حوصلہ دیتے ہیں،کوشش کرتا ہوں جتنا اچھا ہو سکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کروں،ان کاکہناتھا کہ وکٹ تبدیل ہونے سے فرق پڑا ہے آج اچھا کھیل دیکھنے کو ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہآج کے میچ میں جو اننگز کھیلی اس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ ٹیم مینجمنٹ نے بہت اعتماد کیا اور حوصلہ افزائی کی ہے جس کا میچ میں فائدہ ہوتا ہے۔