یوکرین پر حملہ ، سوئیڈن، پولینڈ کے بعد ایک اور ملک کا روس کو بڑا جھٹکا  

27 Feb, 2022 | 09:18 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ کے سلسلے میں سویڈن اور جمہوریہ چیک نے روس کے خلاف پلے آف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔

 یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پولینڈ کے بعد سویڈن اور جمہوریہ چیک نے کہا ہے کہ وہ مارچ میں روس کے ساتھ ورلڈ کپ  نہیں کھیلیں گے۔

فیفا نے کہا کہ سویڈن اور جمہوریہ چیک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ روس میں پلے آف میچز نہیں کھیلے جانے چاہئیں، اس بیان کے بعد ہم صورت حال پر نظر رکھیں گے۔

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں روس اور پولینڈ کے درمیان 24 مارچ کو میچ شیڈول ہے۔جمہوریہ چیک اور سوئیڈن کے درمیان مقابلہ 25 مارچ کو روس میں ہونا تھا۔

مزیدخبریں