دل دہلا دہنے والی واردات؛ چوہنگ میں وکیل سمیت پورا خاندان قتل

27 Feb, 2022 | 04:42 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)چوہنگ میں میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات،دیرینہ دشمنی پر نامعلوم افراد نے ایڈوکیٹ امانت کے گھر میں گھس کر اسے بیوی اور کم سن بیٹی سمیت قتل کردیا۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔
 تفصیلات کے مطابق تہرےقتل کی واردات  چوہنگ ایگریکس ٹاؤن میں  ہوئی جہاں نامعلوم افراد نے ایڈوکیٹ امانت اور اسکی بیوی شبانہ کو ہاتھ پاؤں باندھ کرتیزدھار آلےسے قتل کیا۔ ملزمان نے مقتولین کی ڈھائی ماہ کی کمسن بیٹی کو بھی گلا دبا کرمار دیا،مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ شہرمیں لاقانونیت کی انتہا ہے۔

واردات کے بعدپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین نےشواہد جمع کرلیے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشورکا کہناہےکہ لرزہ خیز واردات دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔
تہرےقتل کی واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع اہل علاقہ نےدی،  ملزمان گاڑی میں آئے اور مٹھائی دینےکےبہانے گھر میں گھس گئے۔

تفتیشی ٹیموں نےجائے وقوعہ کے قریب لگےسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئےمردہ خانہ منتقل کردیاگیاہے۔

مزیدخبریں