ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی 24 سال بعد پاکستان آمد

Australian Cricket Team
کیپشن: Australian Cricket Team
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24سال بعد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی۔

 پیٹ کمنز  کی قیادت میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پر پہنچی جہاں کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا ,اسلام آباد پہنچنے والی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

سینئر بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹوئٹر چارٹر فلائٹ کے کیبن سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر ایک تصویرشیئر کی۔آسٹریلین ٹیم کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں انہیں اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے.

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم دو روزتک بائیو سکیور ببل میں رہے گی اور دو روز بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے اور ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔آسٹریلیا نے آخری مرتبہ اپنا دورہ پاکستان 1998 میں کیا تھا ۔