پی ایس ایل 7 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

27 Feb, 2022 | 12:32 PM

Sughra Afzal

قذافی اسٹیڈیم (رانا آذر) پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائیگا، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم 8 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ 

 پی ایس ایل 7 کا فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز اپنی ہوم گراؤنڈ پر تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے، ملتان سلطانز نے بھی اعزاز کے دفاع کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، قلندرز کو بیٹنگ میں فخر زمان ، عبداللہ شفیق جبکہ باؤلنگ میں شاہین شاہ آفریدی، زمان خان اور حارث رؤف سے امیدیں وابستہ ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اختتامی تقریب شام 6 بجے منعقد کی جائے گی جبکہ فائنل شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیون کی رنرز اپ ٹیم کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم جبکہ پی ایس ایل 7 کے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کو 30 لاکھ روپے ملیں گے۔ امپائر آف دی ٹورنامنٹ کو 35 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی، باؤلر آف دی ٹورنامنٹ، فیلڈر آف جبکہ وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35،35 لاکھ روپے ملیں گے، آل راؤنڈر آف دی ٹورنامنٹ اور سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کو بھی 35 ،35لاکھ روپے ملیں گے۔

واضح رہےکہ  پی ایس ایل کے پچھلے 6 ایڈیشنز تک لیگ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جاتی رہی ہے تاہم اس بار انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا۔

مزیدخبریں