پاکستان سپر لیگ 7 کا چیمپئن کون ہوگا؟ فیصلہ آج

27 Feb, 2022 | 12:02 PM

Sughra Afzal

قذافی سٹیڈیم (شہباز علی) پی ایس ایل کے فائنل معرکے میں قلندرز اور سلطانز مدمقابل ،شاہین شاہ آفریدی ہوم گراؤنڈ پر تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم ، محمد رضوان دوسری بار ٹائٹل جیتنے کیلئے تیار ، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر اتروائیں اور کامیابی کا دعویٰ کیا۔

پی ایس ایل ٹائٹل کی دوڑ میں آج فیصلہ کن معرکہ ہو گا، لاہور قلندرز اپنی ہوم گراونڈ پر تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے، ملتان سلطانز نے بھی اعزاز کے دفاع کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، قلندرز کو بیٹنگ میں فخر زمان ، عبداللہ شفیق جبکہ باؤلنگ میں شاہین شاہ آفریدی، زمان خان اور حارث رؤف سے امیدیں وابستہ ہیں۔

 ڈیوڈ ویزے سے ایک بار پھر آل راؤنڈ پرفارمنس کی توقع کی جا رہی ہے، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کر رہے ہیں، شان مسعود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، عمران طاہر اور شاہ نواز دہانی نے پورے ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دکھائی ہے۔

2017ء کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ جب قذافی سٹیڈیم لاہور کا تاریخی گراؤنڈ دوبارہ پی ایس ایل کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اختتامی تقریب شام 6 بجے منعقد کی جائے گی جبکہ فائنل شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا, دونوں ٹیموں نے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے پہلے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

 واضح رہےکہ لیگ میں دونوں ٹیموں کا تین مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے، دو بار ملتان اور ایک بار لاہور نے کامیابی حاصل کی،قلندرز جیتے تو پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کریں گے، سلطانز نے بازی ماری تو پہلی بار ٹیم اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرے گی، ملتان سلطانز نے ایونٹ کے واحد کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں