پاک آسٹریلیا سیریز: سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے لاہور پولیس پُرعزم

27 Feb, 2022 | 11:47 AM

فیروز پور روڈ(علی ساہی) پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے لاہورپولیس پُرعزم،لاہور اور راولپنڈی پولیس کو اضافی ریزرو، سپیشل ایلیٹ کی ٹیمیں اور سنائپرز متعلقہ اضلاع کو بھجوانے کیاحکامات جاری کردیئے گئے۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز27 فروی سے 6اپریل تک لاہور اور راولپنڈی میں ہوگی، اے آئی جی آپریشن پنجاب نے کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری اور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔17مارچ سے 26مارچ تک لاہور پولیس کے پاس پنجاب کانسٹیبلری کی 75ریزوز،50ایلیٹ کی ایس ای جی ٹیمز گاڑیاں اور10سنائپرز ہونگے۔

2 فروری سے9مارچ تک راولپنڈی پولیس کے پاس پنجاب کانسٹیبلری کی75،ایلیٹ کی 50ایس ای جی ٹیمز گاڑیاں اور10 سنائپرزہونگے۔ 26فروری سے6مارچ تک 10سنائپرزبھی راولپنڈی پولیس کے پاس ہونگے۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس اورکمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری نفری بھجوانے کے ذمہ دار ہونگے۔ کرکٹ سیریز کیلئے جوان متعلقہ اضلاع کی پولیس لائنزمیں مقررہ تاریخ کو رپورٹ کریں گے ۔

مزیدخبریں