اداکارہ مہربانو کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

27 Feb, 2022 | 11:42 AM

گارڈن ٹاؤن(سٹی42 نیور)'میرے پاس تم ہو، غلطی، خدا اور محبت' جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہربانو کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مہربانو نے خود اپنے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر نہیں کیں اور نہ ہی ان کے منگیتر پروڈیوسر شاہ رخ کاظم علی نے کوئی پوسٹ کی۔تاہم دونوں کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز 25 فروری کو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوگئیں، جن میں دونوں کو ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں مہربانو اور شاہ رخ کاظم علی کو دیگر دوستوں کے ہمراہ منگنی کے موقع پر خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

منگنی کے موقع پر مہربانو نے روایتی سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا جب کہ شاہ رخ کاظم علی نے سیاہ رنگ کا تھری پیس پہنا۔دونوں کی منگنی کی تقریب پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پر فضا مقام پر ہوئی اور تقریب کے دوران دونوں نے دوستوں کے ہمراہ ڈانس پرفارمنس بھی کی۔

مزیدخبریں