سٹی42: عمران خان کے سب سے بڑے سیاسی حریف خاندان کے چشم و چراغ اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیش لیڈر حمزہ شہباز شریف کی ضمانت پررہائی کے حوالے سے یہ سن کر ہرشخص ایک مرتبہ ضرور حیران ہوگا بلکہ پریشان ہوگا کو حمزہ کی ضمانت پر رہائی کیلئے کن لوگوں نے ضمانت دی۔
24نیوز ایچ ڈی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے رشتہ داروں نے حمزہ شہباز کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا، بشریٰ بی بی کے کزن مسعود اختر بھانجے عدیل علی خان جبکہ مسعود اختر کے داماد ادریس بھٹی حمزہ کے ضمانتی نکلے۔
واضح رہے کہ تقریباً20ماہ قید کاٹنے کے بعد گزشتہ روز حمزہ شہباز ضمانت پر رہا ہوئے اور جلوس کی شکل میں انہیں کوٹ لکھپت جیل سے ماڈل ٹاؤن لے جایا گیا۔