ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا بڑا دعویٰ

مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا بڑا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ن لیگی رہنما اور مریم نواز کے ترجمان کہتے ہیں کہ حفیظ شیخ نے عمران خان کو 15 سال میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا، وہ چاہتے ہیں کہ قانون میں ترمیم ہو اور اس حکومت کو 15 سال مل جائیں،ایسے شخص کو کسی صورت سینیٹ میں نہیں آنے دیں گے،حکومت اس آئی ایم ایف کے بندے کو ملک پر مسلط کرنا چاہتی ہے۔

مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر محمد زبیر  نے سٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 15 سالوں میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ حفیظ شیخ نے دیا،  وزیراعظم کو 15 سالوں کی لائن دی گئی ،حکومت قانون میں ترمیم کی خواہش مند ہے جس سے عمران خان کو 15 سال مل سکیں۔

مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو 15 سال مل گئے تو پھر فوج کہے گی الیکشن کی کیا ضرورت ہمیں ہی رہنے دیتے، حفیظ شیخ کو کسی صورت سینیٹر نہیں بننے دیں گے۔ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا خودکشی کر لوں گا۔ اب آئی ایم ایف بھی گئے اور آئی ایم ایف کا بندہ بھی لا کر بھٹا دیا، حفیظ شیخ کے علاوہ حکومت کے پاس وزیر خزانہ کیلئے کوئی دوسرا بندہ ہی نہیں اسد عمر کو پہلے ہی وزیر خزانہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer