سٹی 42: پنجاب میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے سینئر رہنما حمزہ شہباز تقریباً 20 ماہ کی جیل کاٹنے کے بعد آج کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوگئے۔ احتساب عدالت کے جج اکمل خان نے حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار پر دستخط کئے تھے،نائب صدر ن لیگ مریم نواز چچا زاد بھائی کی جیل سے رہائی کے موقع پر استقبال کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں۔
صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے موقع پر مریم نواز نے خود استقبال کیا۔پارٹی ورکرز کے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے، استقبال کیلئے لاہور میں12مقامات پرکیمپ لگائے گئے ۔
مسلم لیگی رہنمائوں کی بڑی تعداد استقبالیہ کیمپ پہنچ گئی۔ استقبال کرنے والوں میں خواجہ عمران نذیر، سید توصیف شاہ، رانا آختر ،حاجی خنیف ،شائشتہ پرویز ملک ،علی پرویز ، میاں طارق ، حافظ نعمان ، شہزاد خان، میان ندیم ،بلال بٹ ،سید توقیر شاہ ، عبد المجید چن، طلحہ برکی ، عمران گورائیہ، ملک ریاض، شہزاد انور ، مسز نسرین ملک اور میان مجتبی شجاع الرحمان شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی کے موقع پر مریم نواز نے حمزہ شہباز کا جیل میں استقبال کیا اور سلفیاں بنا کر شوسل میڈیا پر وائرل کر دیں۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی کے موقع خود وہاں موجود رہیں اور حمزہ شہباز کا استقبال کیا پہلے تو گلہ لگا کر چھوٹے بھائی کے حوصلہ بلند کیا تو بعد بھی گاڑی میں ساتھ بیٹھتے ہی حمزہ کے ساتھ خوشگوار مسکراہٹ کے ساتھ سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ شکرالحمداللہ!
اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف تقریباً یس مہینے کے بعد رہا ، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز حمزہ شہبازشریف کےاستقبال کے لئے خود پہنچیں، رہائی سے قبل حمزہ شہبازشریف کی اپنے والد میاں شہبازشریف سےملاقات ،حمزہ شہبازشریف ریلی کی صورت میں گھر پہنچے جگہ جگہ پرتپاک استقبال پتیاں نچھاور کی گئیں،پرویزملک،خواجہ سعدرفیق،خواجہ احمد حسان ،سردارایازصادق ،شائستہ پرویز،مجتبی شجاع الرحمان،خواجہ عمران نذیر طلحہ برکی سہیل شوکت بٹ سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ۔رہائی سے قبل حمزہ شہبازشریف کی اپنے والد صدمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف اور دیگر فیملی ممبران سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی جبکہ نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز حمزہ شہبازشریف کےاستقبال کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہو کر نکلے تو جیل کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا جبکہ جہاں گھڑ ڈانس ہوا وہیں لیگی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پتیاں نچھاور کی ۔کچا جیل روڈ پہنچنے پر صدرمسلم لیگ ن لاہور پرویزملک شائستہ پرویزملک،خواجہ احمد حسان،خواجہ عمران نذیر ،میاں مجتبی شجاع الرحمان،چودھری شہبازاحمد ،سہیل شوکت بٹ ،طلحہ برکی سمیت دیگر لیگی رہنماوں نے استقبال کیا ۔
متوالوں کی جانب سے حمزہ شہبازشریف کے استقبال پر بھنگڑے ڈالے وہیں گھڑ ڈانس بھی ہوا شنگھائی پل پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق سردار ایاز صادق،رانامبشراقبال نے حمزہ شہبازشریف کااستقبال کیا جبکہ اپویشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمز شہبازشریف نے کچا جیل روڈ اور شنگھائی پل پر خطاب کرتے ہوئےکہاکہ موجودہ حکمرانوں نے سیاسی انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
انھوں نےکہاکہ قوم کے لئے جیلیں کاٹی اور تکالیف برداشت کی لیکن اب عمران خان کا انجام قریب ہے جو جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں جانتا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کاکہناتھاکہ حمزہ شہبازشریف کو سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایاگیا ۔حمزہ شہبازشریف نے نہایت بہادری سے جیل کاٹی اور سیاسی انتقامی کاروائی کا سامنا کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کاکہناتھاکہ حمزہ شہبازشریف نے جرات و ہمت سے سیاسی انتقامی کاروائی کا سامنا کیا اور آج سرخرو ہو کر عوام کے درمیان ہیں۔