ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی صورتحال بہتر، لاک ڈاؤن میں لگائی گئی پابندیاں ختم

کورونا کی صورتحال بہتر، لاک ڈاؤن میں لگائی گئی پابندیاں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد لاک ڈاؤن میں لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کر دیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی بہتر صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں لگائی گئی پابندیاں ختم کر دی ہیں، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر) محمد عثمان کی جانب سے تحریری نوٹس جاری کردیا گیا، تمام کاروباری سرگرمیوں اور تفریحی مقامات پر طے کردہ اوقات کار کی حد ختم کر دی گئی۔

 سیکرٹری  پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر) محمد عثمان  کی جانب سے جاری کرداہ نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کرنیوالی پابندی کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے اطلاق کے بعد 100 فیصد سٹاف کو دفاتر میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 15 مارچ سے ان ڈور شادیوں اور دیگر تقریبات کی اجازت ہوگی، مزارات کو بھی 15 مارچ سے زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے 15 مارچ سے سینما ہالز کو بھی کھول دیا جائے گا تاہم عوام کو گھر سے باہر ماسک لازمی پہننے کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

Sughra Afzal

Content Writer