ماں نے اپنے سگے بچوں کو جلا کر راکھ کر دیا

27 Feb, 2021 | 03:22 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42:    مانگا منڈی کی رہائشی خاتون نے اپنے سگے بچوں کو جلا کر راکھ کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سگی ماں کب سوتیلی بن گئی؟ ملزمہ تنزیلہ نے سب اگل دیا۔ ملزمہ کہتی ہے 100 روپے کا پٹرول منگوا کر بچوں کو جلایا۔ملزمہ تنزیلہ نے کہا کہ وٹے سٹے کی شادی ہوئی سسرال والے کردار پر انگلی اٹھاتے تھےاور  بچوں کو بھی ناجائز ہونے کا طعنہ دیتےتھے ۔

اپنے ہی چمن کو آگ لگانے والی سنگدل ماں تنزیلہ کہتی ہے شوہرنشئی ہے۔ روزانہ میرے لیے بھی نشے سے بھرا سگریٹ چھوڑ کر جاتا۔ جس روز بچوں کوجلایا اسی روز شوہر نے مار پیٹ کی۔ 100 روپے کا پٹرول منگوایا سگریٹ سے بیڈشیٹ کو آگ لگا کر بچوں کو جلایا۔

یاد رہے کہ مانگا منڈی کے علاقے میں چار روز قبل یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جسے آتشزدگی کا رنگ دیا گیا۔ پولیس کی تحقیقات میں سگی ماں تنزیلہ تین سالہ عبدالرحمن اور چار سالہ فیضان کی قاتل نکلی۔

مزیدخبریں