ضلع کچہری میں پولیس اور ملزمان کی درمیان ہاتھا پائی

27 Feb, 2021 | 02:40 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: ضلع کچہری میں پولیس اور ملزمان کی درمیان  لڑائی کا واقعہ پیش آیا ، حراستی ملزمان کو کھانا کھانے سے روکنے پر لڑائی ہوئی ملزمان اور پولیس اہلکاروں کی ہاتھا پائی مکوں اور گھونسوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجہ میں  اہلکاروں نے ملزمان پر رائفل تان لی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں پولیس اور ملزمان کی لڑائی ہوئی جس میں ملزمان بے قابو ہو گئے ۔ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث حراستی ملزمان کوکچہری میں کھانا کھانے سے روکنے پر لڑائی شروع ہوئی جس میں  ملزمان اور پولیس اہلکاروں کی ہاتھا پائی ہوئی اور اہلکاروں کی جانب سے  ملزمان پر رائفل تان لی گئی جس پر ملزمان غصے سے پاگل ہوئے ملزمان اور اہلکاروں کے درمیان مکوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہوتا رہا ۔

ملزمان جیل سے ضلع کچہری پیشی پر آئے تھے،  ملزم شاہد اور ملزم ںلا نے اہلکاروں کو گالیاں اور دھکے دئیے اور ہتکھڑی سمیت اہلکاروں کو ادھر ادھر کھینچتے پھرتے رہے ۔بخشی خانہ کے اہلکاروں نے ملزمان پر رائفل تان کر گولی مارنے کی دھمکی دے دی۔ ملزمان اہلکاروں کو کھینچ کر کمرہ عدالت میں لے گئے جہاں معاملہ جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ کے سامنے پیش کیا گیا۔

ملزمان کاکہناتھا ان کی فیملی کی خواتین ملنے ائیں تھیں اور کھانا لائیں تھیں اور اہلکاروں نے بدتمیزی کی اور کھانا کھانے نہیں دیا۔ ہم نے آواز اٹھائی تو ہم پر رائفل تان لی گئی ۔ ملزمان نے الزام لگایا کچہری میں ملاقات کی اہلکار رشوت لیتے ہیں۔رشوت لے کر کھانا کھانے کی اجازت دی جاتی ہے، اہلکار ملزمان کا آدھا کھانا بھی کھا جاتے ہیں جس کے بعد لڑائی کے ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
 
 

مزیدخبریں